آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان

پیٹ کمنز،سٹیوسمتھ،ڈیوڈوارنر،گلین میکسویل سمیت 17 آسٹریلوی کرکٹرز کا معاہدہ ختم کرنے پر غور

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 مارچ 2020 12:45

آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ2020ء ) انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔ بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔فاسٹ باولر پیٹ کمنز،سابق کپتان سٹیوسمتھ،ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈوارنراورآل رائونڈرگلین میکسویل سمیت 17 آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنےپرغور کررہےہیں۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں آئی پی ایل کی فرنچائزز سے معاہدے کر رکھے ہیں جس کے باعث ہم انہیں براہ راست کوئی ہدایات نہیں دے سکتے لیکن موجودہ صورت حال میں مشورہ ضرور دے سکتے ہیں، آئی پی ایل میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کرکٹرز نے کرنا ہے۔                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 12:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :