ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020ء، لنکا شائر کا آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

بدھ 18 مارچ 2020 13:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) انگلش کلب لنکا شائر کا رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020ء کیلئے آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل سے دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 31 سالہ میکسویل نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے گزشتہ میں شاندار کارکردگی کا م ظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

میکسویل ابتدائی آٹھ میچوں کیلئے لنکا شائر کو دستیاب ہونگے۔

میکسویل کو تینوں فارمیٹس کے 178 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ میکسویل نے اپنے بیان میں کہا کہ لنکا شائر لائٹنگ سے دوبارہ معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں اور اب ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 13:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :