مانچسٹر یونائیٹڈ نے مڈفیلڈر نیمجا میٹک کے معاہدے میں توسیع کر دی

بدھ 18 مارچ 2020 15:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) مانچسٹر یونائیٹڈ نے مڈفیلڈر نیمجا میٹک کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ 31 سالہ مڈ فیلڈر نیمجا میٹک کا تین سالہ معاہدہ اس موسم گرما میں ختم ہونا تھا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیمجا میٹک کی حالیہ کارکردگی کا سراہتے ہوئے اس کے معاہدے کو 2021ء تک بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیمجا 2017ء میں چیلسی سے 40 ملین ڈالر کے معاہدے میں شامل ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ کلب کیلئے 109 میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ نیمجا میٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے معاہدہ میں توسیع پر بے حد خوش ہوں اور اب کلب کی طرف سے مزید کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 15:01:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :