بارہواں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال 6 فروری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

بدھ 18 مارچ 2020 15:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام بارہواں ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال 6 فروری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا، 12 ویں میگا ایونٹ کی میزبانی نیوزی لینڈ کو مل گئی ہے۔ میگا ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 31 میچز کھیلے جائینگے جو نیوزی لینڈ کے چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائینگے ان مقاما ت کا اعلان آئی سی سی نے حالیہ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے موقع پر کیا تھا ۔

ان مقامات میں ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ جہاں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ باقی پانچ مقامات میں ایڈن پارک، آکلینڈ، سیڈن پارک، ہملٹن، بے اوول، تورنگا، یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن اور بیسن ریزرو ویلنگٹن شامل ہیں۔ رواں 2017ط20ء کی آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ سے مزید تین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ بالترتیب 3 اور 4 مارچ کو بے اوول،تورنگا اور سیڈن پارک، ہملٹن میں ہوں گے۔

میگا ایونٹ میں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے ہونگے۔ ابھی تک ورلڈ کپ کے لئے صرف چار ٹیموں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور میزبان نیوزی لینڈ پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں بقیہ ٹیموں کی تصدیق رواں سال جولائی میں سری لنکا میں ویمن چیمپئن شپ کے اختتام اور کوالیفائنگ ایونٹ کے اختتام کے بعد ہوجائے گی۔ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں تمام آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی، گروپ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 3 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 7 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 15:01:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :