کورونا وائرس ،آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان

بدھ 18 مارچ 2020 23:38

کورونا وائرس ،آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) انڈین پریمیر لیگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلا کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔ بھارتی بورڈ نے 15اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹ کمنز،اسٹیواسمتھ،ڈیوڈوارنر،گلین میکسول سمیت 17آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں آئی پی ایل معاہدے کر رکھے ہیں، ہم انہیں براہ راست کوئی ہدایات نہیں دے سکتے لیکن موجودہ صورت حال میں مشورہ دے سکتے ہیں، آئی پی ایل میں کھیلنا یا نہیں، اس کا فیصلہ خود کرکٹرز نے کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 23:38:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :