ایلکس ہیلز کے کورونا سے متعلق واٹس ایپ پیغام نے کھلبلی مچائی: میڈیا رپورٹس
برطانوی بلے باز نے خدشے کا اظہارکیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات پائی جارہی ہیں لیکن ابھی اپنا ٹیسٹ نہیں کرایا
ذیشان مہتاب جمعرات 19 مارچ 2020 11:46
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ2020ء ) منگل کی صبح کراچی کنگز کے واٹس اپ گروپ میں ایلکس ہیلز کی جانب ایک پیغام نے کھلبلی مچا دی جس میں انہوں نے خدشے کا اظہارکیا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی علامات پائی جارہی ہیں لیکن ابھی اپنا ٹیسٹ نہیں کرایا۔ اس وقت پاکستان میں صبح کے تین بج رہے تھے۔ 17 مارچ کی صبح لاہور میں کھلاڑیوں کے پیغام پڑھتے ہی افرا تفری مچ گئی۔ قومی اخبار کے حددرجہ ذمے دار ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بجے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو بھی جگا کر غیر معمولی صورتحال سے آگاہ کیا گیا کیوں کہ ایلکس ہیلز کے پیغام سے یہ مطلب لیا جارہا تھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ برطانوی کرکٹر کے اس میسج پر پی سی بی حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ انہوں نے فوری ٹیموں کے مالکان سے کانفرنس کال پر میٹنگ میں ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے مزید نہیں کھیلنا چاہتی تھی۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 2020ء کو ملتوی کردیا گیا ہے اور بقیہ میچز کو نئی تاریخوں میں کرایا جائیگا۔ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے تھے۔ پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تھا۔ تاہم اب حتمی طور پر ایونٹ کو ختم کرنیکا اعلان کردیا گیا ہے۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بورڈ کے اس فیصلے کو درست قدم قرار دیا۔پی ایس ایل 5 کے اب تک کے مقابلوں میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، کراچی کنگز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود رہی۔واضح رہے کہ پوری دنیا اس وقت ایک جان لیوا خطرناک کورونا وائرس کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے جبکہ دنیا میں اس خطرناک وائرس سے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 19/03/2020 - 11:46:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان