دورہ آسٹریلیا سے واپسی، کیویز کھلاڑی خود کو قرنطینہ کرینگے

فیصلہ وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا:کیوی کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مارچ 2020 12:50

دورہ آسٹریلیا سے واپسی، کیویز کھلاڑی خود کو قرنطینہ کرینگے
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ2020ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر سڈنی سے واپس آنے والے 15 کیوی کرکٹرز اور معاون سٹاف کے ارکان خود ہی احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں گے ۔بورڈ کے مطابق فیصلہ وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، حکومتی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے ہر شہری کیلیے 14 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا اور کرکٹرز بھی اس کی پابندی کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد کلب اور اسکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنا دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ہفتے دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کروطن واپس آنا پڑا تھا ۔                                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 12:50:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :