ایرن ہالینڈ، ڈیرن سیمی نے گھر پہنچ کر 14 دن کیلئے تنہائی اختیار کرلی

وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے، امید ہے یہ وقت گزر جائیگا: ہیڈ کوچ پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مارچ 2020 13:14

ایرن ہالینڈ، ڈیرن سیمی نے گھر پہنچ کر 14 دن کیلئے تنہائی اختیار کرلی
سڈنی،سینٹ لوشیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے گھر پہنچ کر 14 دن کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔پی ایس ایل فائیو کے دوران اپنے دلکش انداز میں کھلاڑیوں ، آفیشلز اور دیگر افراد کے انٹرویوز کرنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پاکستان سے اپنے آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں ۔

ایرن ہالینڈ نے سڈنی میں اپنے گھر پہنچ کر عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئی ہیں اور 14 دن تک تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کے بعد پاکستان سے واپس سینٹ لوشیا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے گھر پہنچنے کے بعد تنہائی اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سیمی کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن انہوں نے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، اچھی طرح اپنے ہاتھ دھوئے، آنکھ، ناک اور منہ کو نہیں چھو رہے ہیں اور 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 13:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :