کوروناوائرس، خیبر پختونخوامیں قومی و صوبائی نوعیت مقابلوںکی کبڈی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں،سلطان بری

مارچ کے آخری ہفتے صوابی کے علاقہ مینئی میں منعقدہ پہلی باچاخان کبڈی اور بنوںمیں ہونیوالازیاددرانی شہید میموریل نیشنل کبڈی چمپئن شپ بھی معطل

جمعہ مارچ 18:48

کوروناوائرس، خیبر پختونخوامیں قومی و صوبائی نوعیت مقابلوںکی کبڈی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) کوروناوائرس کے باعث قومی اور صوبائی نوعیت کی تمام کبڈی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں،مارچ کے آخری ضلع صوابی کے علاقہ مینئی میں منعقدہ پہلی باچاخان میموریل کبڈی ایونٹ اور بنوںمیں شیڈول کے مطابق ہونیوالازیاددرانی شہید میموریل نیشنل کبڈی چمپئن شپ بھی ملتوی کردی گئی ۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسابق انٹر نیشنل کھلاڑی سید سلطان بری نے پشاور پریس کلب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی قیادت میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوامیں روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کیلئے پشاور سمیت صوابی،بنوں اور لکی مروت میں قومی اورصوبائی سطح کے مختلف مقابلوں کیلئے شیڈول تیار کیاجاتالیکن دنیابھر کی طرح پاکستان اور خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کیساتھ ساتھ قومی اور صوبائی نوعیت کی کبڈی سرگرمیاں بھی ملتوی کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شیڈول کے تحت ضلع صوابی کے علاوہ مینئی میں مارچ کے آخری ہفتے منعقدہ باچاخان میموریل صوبائی کبڈی چمپئن شپ اور ضلع بنوں میں ہونیوالا زیاد درانی میموریل نیشنل ایونٹ کو ملتوی کردیاگیاہے ،ان مقابلون کیلئے حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2020 - 18:48:23

Your Thoughts and Comments