پشاور،باڈی بلڈنگ کی تمام سرگرمیاں جون 2020 تک معطل

جمعہ 20 مارچ 2020 18:48

پشاور،باڈی بلڈنگ کی تمام سرگرمیاں جون 2020 تک معطل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور کے پی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل 'چیئرمین ایشیا ڈسپلنری کمیٹی طارق پرویز نے اعلان کیا ہے کہ کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر باڈی بلڈنگ کی تمام سرگرمیاں جون 2020 تک معطل رہیں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر و جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلہ وزیراعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے چیف منسلر چیلنج ٹرافی سے نام سے 22 مارچ کو سوات میں شیڈول تھے تاہم کوروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر یہ مقابلے ملتوی کر دئیے گئے جبکہ ان مقابلوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کوروناوائرس کے خاتمے کے بعد ہی کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے بھی جون تک انٹرنیشنل ایونٹ منسوخ کر دئیے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کیساتھ آئی ایف بی بی 'او سی اے اور آئی او سی کیساتھ ہمارا الحق ہے دنیا میں سپورٹس کی نمائندہ تنظیمین بھی آئی ایف بی بی 'او سی اے اور آئی او سی ہیں اور ان کیساتھ الحاق شدہ کسی بھی ملک کی فیڈریشن ہی حقیقی اور تصدیق شدہ وتی ہے خود ساختہ طور پر مقابلوں کے انعقاد اور غیر قانونی طور پر ٹائٹل پہنانے کی کوئی حیثیت نہیں جو کھلاڑی اس قسم کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی'خود ساختہ مقابلوں میں حصہ لینے والوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوتی' ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چاروں صوبوں کی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز 'اسلام آباد' گلگت بلتستان'آزاد کشمیر 'آرمی 'واپڈا 'ریلویز 'پولیس 'نیوی اور ایچ ای سی کیساتھ ہمارا الحاق ہے لہذا کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو غیر آئینی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہئے ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چیلنج ٹرافی مسٹر پاکستان اور کے پی کے مقابلوں کا اعلان جون میں کیا جاسکتا ہے تاہم یہ سب کروناوائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/03/2020 - 18:48:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :