انگلینڈ میں پروفیشنل کرکٹ میچز 28 مئی کے بعد کرانیکا فیصلہ

موجودہ حالات میں کھلاڑیوں سے لیکر مداحوں ،اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری اولین ترجیح: ترجمان ای سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 21 مارچ 2020 17:42

انگلینڈ میں پروفیشنل کرکٹ میچز 28 مئی کے بعد کرانیکا فیصلہ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ2020ء ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ میں 28 مئی تک کسی بھی طرح کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ ملک میں نئے کرکٹ سیزن کے آغاز بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں سے لے کر مداحوں تک اور اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ای سی بی کے اہم اجلاس میں اس بات پر بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ کے نئے سیزن کے آغاز کو بھی 7 ہفتوں تک ملتوی کر دیا جائے۔رپورٹس کے مطابق ای سی بی نے جون، جولائی اور اگست میں نئے سیزن کے آغاز سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز، وٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ اور بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز پر توجہ دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ برطانوی حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور صورتحال کے مطابق ان کی تجاویز کے بعد ہی کوئی نیا فیصلہ کیا جائے گا۔                                                    
وقت اشاعت : 21/03/2020 - 17:42:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :