رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی کمپنی جی او سی پاک لمیٹڈ کو 12 ملین روپے بعداز ٹیکس خسارہ

اتوار 22 مارچ 2020 13:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی کمپنی جی او سی پاک لمیٹڈ کو 12 ملین روپے بعداز ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جی او سی پاک لمیٹڈ کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کمپنی کو 12 ملین روپے کا خالص خسارہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 7 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ خسارہ کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے کمپنی کو 1.57 روپے فی حصص خسارہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں پہلے چھ ماہ کیلئے جی او سی پاک لمیٹڈ کو 1.01 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 22/03/2020 - 13:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :