پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے عالمی کپ کے لئے قومی گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میںایک روزہ ٹرائلز ملتوی کر دیئے

اتوار 22 مارچ 2020 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے عالمی کپ کے لئے قومی گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میںایک روزہ ٹرائلز ملتوی کر دیئے، گذشتہ روزپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ یہ ٹرائلز 22 مارچ کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقد ہونے تھے جو کو ملتوی کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، عالمی کپ اگست میں آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/03/2020 - 13:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :