کورونا وائرس نے ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کی جان لے لی

جیوونٹس کے فٹ بالر پاؤلو دیبالا اور ان کی گرل فرینڈ اوریانا کورونا وائرس کا شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 مارچ 2020 11:18

کورونا وائرس نے ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کی جان لے لی
لاس اینجلس،روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ2020ء ) ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ ان کی عمر 76 برس تھی اور وہ 1995ء سے 2000ء تک سپینش فٹ بال کلب کے صدر رہے ۔ دوسری جانب جیوونٹس کے فٹ بالر پاؤلو دیبالا اور ان کی گرل فرینڈ اوریانا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔انہوں نے مداحوں کوبتایا کہ 11 مارچ سے خود کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں منتقل کرلیا تھا اور اب ان کی صحت بہترہے۔

چینی سپر لیگ میں فٹ بال کلب شانڈاونگ لونینگ کے کھلاڑی ماروانے فیلائنی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر ماروینے فیلانی، پاؤلو مالدینی اور ان کے بیٹے ڈینیئل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی چینی سپر لیگ میں کرونا وائرس میں مبتلاء ہونیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شانڈاونگ نے کہا ہے کہ بیلجیئم کے 32سالہ بین الاقوامی مڈفیلڈر کھلاڑی کو نارمل بخار ہے اور وہ بہتر محسوس کررہے ہیں ، تاہم وہ زیر نگرانی ہیں اور مخصوص طبی مرکز میں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔

کلب کھلاڑی کے علاج اور صحت یابی میں مدد دینے کے لئے اپنی بہترین کاوش کرے گا ۔ دوسری جانب میکسیکو فٹبال لیگ کے صدر اینریق بونیلا کا کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس پر ٹورنامنٹ کو بندکرنا پڑا ہے ۔اس بات کا اعلان انہوں نے خود کیا ۔میکسیکن لیگ (لیگا ایم ایکس) ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بونیلا نے کہا کہ انکا کووڈ۔19کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ مجھ سے کوئی سنگین علامات نہیں ہیں اور وزارت کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا۔ اتوار کے میچز کے بعد کووڈ۔19وبا ء کی وجہ سے میکسیکولیگ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔بونیلا نے کہا کہ بلاشبہ میں ہمارے ملک کو درپیش صورتحال ،متبادل اور صورتحال کے ممکنہ حل کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری رکھوں گا۔
وقت اشاعت : 23/03/2020 - 11:18:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :