پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 23 مارچ 2020 21:52

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2020ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گھر تک محدود ہیں اور اس وقت ان کی پہلی ترجیح یقینا گھر والوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی عائلہ والد کے بال سنوارنے میں مصروف ہیں جبکہ وسیم اکرم مسکراتے ہوئے کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ وسیم اکرم کے مداح بھی اس ویڈیو کو پسند کرتے نظر آئے۔سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلا کو روکنے کے لیے صوبہ سندھ میں لاک ڈان کا آغاز گزشتہ رات سے ہو گیا ہے، لاک ڈان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کراچی میں فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے گشت شروع کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/03/2020 - 21:52:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :