ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

منگل 24 مارچ 2020 21:01

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی
جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں کا سال کا بڑا ایونٹ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 84 واں ایڈیشن جو 9 اپریل سے امریکی ریاست جارجیا کے شہر اگسٹا میں شروع ہونی تھا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ 1943 ، 1944 اور 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے باعث روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دنیا میں پھیلتی ہوئی وبائی بیماری کے باعث اس ٹورنامنٹ کو روکنا پڑا ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2020 - 21:01:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :