ہسپانوی عہدیدار کا ٹوکیو اولمپکس 2020ئ ملتوی کرنے کا مطالبہ

منگل مارچ 21:37

ہسپانوی عہدیدار کا ٹوکیو اولمپکس 2020ئ  ملتوی کرنے کا مطالبہ
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) سپین کی اولمپک کمیٹی کے صدر الیجینڈرو بلانکو نے کہا ہے کہ عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیل ملتوی کر دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے 24 جولائی سے شروع ہونے والے طے شدہ ٹوکیو اولمپکس 2020ئ کی تیاریاں جاری رکھنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں بلانکو نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہسپانوی کھلاڑی تربیت حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اِس سال موسمِ گرما میں کھیلوں کا انعقاد غیر منصفانہ ہوگا۔ انہوں نے باور کروایا کہ کھیلوں کے آغاز میں چار ماہ باقی رہ گئے ہیں اور ہسپانوی کھلاڑی غیر مساوی حالات میں کھیلوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/03/2020 - 21:37:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments