ترکش فٹ بال کے معروف کھلاڑی فاتح تریم جو کا نوول کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت

منگل 24 مارچ 2020 21:48

ترکش فٹ بال کے معروف کھلاڑی فاتح تریم جو کا نوول کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) ترکش فٹ بال کے معروف کھلاڑی فاتح تریم جو اس وقت استبول کلب گلاٹسارے کے منیجر ہیں ، کا نوول کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

تریم نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج لیا گیا ٹیسٹ کورونا وائرس کے حوالے سے مثبت آیا ہے ، میں ہسپتال میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں ، پریشانی کی ضرورت نہیں ، امید ہے میں جلد سے جلد دوبارہ آپ کیساتھ رابطے میں ہوں گا ۔

’’شہنشاہ‘‘ کے نام سے مشہور 66سالہ تریم ترکی کے سابق قومی فٹ بال سربراہ ہیں جنہوں نے (1996-2000,2000-2004ء اور 2011-2013ء ) تین مختلف مواقعوں پر گلاٹسارے کی کوچنگ کی ۔انہوں نے دسمبر2017ء میں چوتھی مدت کے لئے فرائض سنبھالے تھے ۔وزیرصحت کے مطابق ترکی میں نئے کورونا وائرس کے سرکایر سطح پر 1529کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 37افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2020 - 21:48:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :