کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلیے ایک ملین یورو کا عطیہ

عطیہ کی گئی رقم سے ہسپتال کیلیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوژن پمپس اور سرنجز لی گئی ہیں: لزبن ہسپتال انتظامیہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 مارچ 2020 13:20

کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلیے ایک ملین یورو کا عطیہ
لزبن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ2020ء ) سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ایک ملین یورو کا عطیہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ملین یورو پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے سینٹا ماریہ ہسپتال اور پورٹو کے سینٹو انتونیو ہسپتال کو عطیہ کیے، ساتھ ہی ان کے ایجنٹ جارج مینڈس نے بھی اس کارخیر میں حصہ لیا ہے۔

لزبن ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رونالڈو کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم سے ہسپتال کے لیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوژن پمپس اور سرنجز لی گئی ہیں جس کے لیے رونالڈو کے شکر گزار ہیں۔دوسری جانب سینٹو ہسپتال کونسل کے صدر باربوسا کا کہنا تھا کہ ہم تہہ دل سے رونالڈو کے اس کار خیر میں قدم بڑھانے پر مشکور ہیں، یہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگار ہے جس کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پرتگال کے وزرات صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 362 ہے اور اب تک 29 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔کورونا وائرس دنیا کے 197 ممالک تک پھیل گیا جس کی لپیٹ میں اب تک 4 لاکھ 22 ہزار افراد آچکے ہیں جب کہ لاک افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا وبا کا مرکز بن سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2020 - 13:20:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :