ہسپانوی کھلاڑی پیڈرو پورو کو کرونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر600یورو جرمانہ

فٹبالر کو گھر سے15 کلومیٹر دور جانے پر جرمانہ کیا گیا، پیدرو پورو نے پہلے پولیس پر بدتمیزی کا الزام لگایا بعد ازاں الزام واپس لے لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 مارچ 2020 13:52

ہسپانوی کھلاڑی پیڈرو پورو کو کرونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر600یورو جرمانہ
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ2020ء ) مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب سے تعلق رکھنے والے ہسپانوی کھلاڑی پیڈرو پورو کو کرونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چھ سو یورو جرمانہ ، سوشل میڈیا جرمانہ پر پہلے احتجاج پھر خود ہی معافی مانگ لی- تفصیلات کر مطابق مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب سے تعلق رکھنے والے ہسپانوی فٹ بالر کو مقامی پولیس نے کرونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر اس وقت چھ سو یورو کا جرمانہ کردیا جب وہ کرونا لاک ڈاون کے باوجود اپنے قصبے بوسیلو سے پندرہ کلو میٹر دور ویلادولڈ نامی قصبہ کے مرکز میں اپنی گاڑی پر گھومتے پائے گئے- جب پولیس اہلکاروں نے انہیں روک کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کی کہ وہ کون ہیں اور یہاں کیا کر رہے ہیں، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ اپنے گھریلو سامان کی خریداری کے لئے آئے ہیں جس پر پولیس اہلکار نے گھر سے 15 کلو میٹر دور خریداری کے لئے آنے کے جواز کو مسترد کرتے ہوئے انکا چلان کردیا جس پر مانچسٹر سٹی سٹار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف ایک بیان جڑ دیا اور الزام لگایا کہ پولیس اہلکار نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی ہے بعد ازاں اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ان پر تنقید پر انہیں احساس ہوا کہ انہیں تنقید مہنگی پرنے والی ہے جس پر انہوں نے اپنا سوشل میڈیا پیغام مٹا کر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اپنے رویے پر معذرت کرلی- 
وقت اشاعت : 25/03/2020 - 13:52:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :