ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی

ثانیہ مرزا کی مزدوروں کیلئے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل

بدھ 25 مارچ 2020 22:44

ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مزدوروں کیلئے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈائون کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی فیملیز کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 25/03/2020 - 22:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :