آئی سی سی بذریعہ ٹیلی کانفرنس آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مستقبل پر بھی بات چیت ہو گی

بدھ 25 مارچ 2020 23:17

آئی سی سی بذریعہ ٹیلی کانفرنس آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ہفتے بورڈ ممبر سے بذریعہ ٹیلی کانفرنس آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مستقبل پر بھی بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ کے آخر میں ہونے والا بورڈ اجلاس منسوخ کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اہم امور پر 27 مارچ سے ٹیلی کانفرنس شروع کرے گی جو تین دن جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کے امور سمیت آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ پر بھی بات ہو گی جبکہ سب سے اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر اراکین کی رائے لی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2020 - 23:17:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :