انگلش ٹیم کے کپتان کین ویلیم سن کا کورونا وائرس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پر صحت سے متعلق عملے کو خراج عقیدت

ہم اس وقت صحت کے بحران سے گزر رہے ہیں جس کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا، کورونا وائرس کی حوالے سے ڈاکٹرز اور نرسز کے نام کھلا خط

جمعرات 26 مارچ 2020 20:01

انگلش ٹیم کے کپتان کین ویلیم سن کا کورونا وائرس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پر صحت سے متعلق عملے کو خراج عقیدت
ْلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ویلیم سن نے کورونا وائرس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پر صحت سے متعلق عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ویلیم سن نے کورونا وائرس کی حوالے سے ڈاکٹرز اور نرسز کے نام کھلا خط لکھ دیاجس میں انہوںنے کہاکہ ہم چند ماہ قبل سوچ بھی نہیں سکتے تھے ہم پر مہلک مرض کی وبا کورونا وائرس کی صورت میں آ جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت صحت کے بحران سے گزر رہے ہیں جس کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ویلیم سن نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کمزور لوگوں کا خیال رکھتے ہیں، ہم ڈاکٹروں، نرسوں، ایمبولینس عملہ سمیت دیگر صحت کے عملے کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی حفاظت کرتے ہیں۔کین ویلم سن نے اپنے خط میں لکھا کہ صحت کا عملے کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کے پیچھے پورا ملک موجود ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2020 - 20:01:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :