پی ایس ایل5 سے آخر تک منسلک رہنے پر پچھتاوا نہیں:کرس جورڈن

ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے :انگلش آل راؤنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 مارچ 2020 13:39

پی ایس ایل5 سے آخر تک منسلک رہنے پر پچھتاوا نہیں:کرس جورڈن
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ2020ء ) کراچی کنگز کے انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن کو پی ایس ایل سیزن پانچ سے آخری وقت تک منسلک رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں جن کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے ۔واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی اکثریت کورونا وائرس کے باعث اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئی تھی مگر کرس جورڈن بدستور ایونٹ سے منسلک رہے جن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھ رہے تھے کیوں کہ اس وقت رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد کسی خطرے کی علامت نہیں تھی اور انہیں پی ایس ایل انتظامیہ حالات سے باخبر رکھ رہی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے حوالے سے ہر شخص کی سوچ کا انداز مختلف اور اسے اپنے بارے میں فیصلے کا پورا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے اور یہ ایسا معاملہ ہرگز نہیں تھا کہ ایک جائے تو سب چلے جائیں اور ایک رکے تو سب کو رکنا پڑے ۔

(جاری ہے)

31 سالہ آل راؤنڈر نے تسلیم کیا کہ آخر میں اگرچہ تمام تر کرکٹ موقوف کردی گئی مگر پاکستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کے حوالے سے حالات زیادہ خراب نہیں تھے البتہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں خود ہی اس سوال کا جاواب دینا تھا کہ اچانک صورتحال زیادہ خراب ہونے پر وہ انگلینڈ واپس بھی جا سکیں گے تاہم اگر کچھ ہونے والا ہوتا تو انہیں بھی محسوس ہو جاتا اور وہ فیصلہ کر سکتے تھے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 13:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :