ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا آئسولیشن میں چلے گئے

برطانوی باکسر نے کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی،شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد باکسر نے تنہائی اختیار کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 مارچ 2020 14:16

ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا آئسولیشن میں چلے گئے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2020ء ) ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا نے برطانوی شہزادے چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔برطانوی باکسر نے حال ہی میں کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی اور اب شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد باکسر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔باکسر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیاہے کہ اینتھونی جوشوا نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہے البتہ وہ بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں۔

اینتھونی جوشوا کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام تر شخص جلد صحت یاب ہوں گے۔انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جو کہ اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی سب بڑی شخصیت ہیں، ان کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ برطانیہ میں اس وقت کورونا وائرس کے 11 ہزار 658 مصدقہ کیس ہیں جب کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 578 ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 14:16:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :