کورونا وائرس بحران سے کمر کی تکلیف سے صحت یابی متاثر نہیں ہوئی، سٹرائیکر مانچسٹر یونائیٹڈ مارکس رشفورڈ

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر مارکس رشفورڈ نے کہا ہے کہ کمر کی تکلیف سے ان کی صحت یابی جس کے نتیجے میں وہ جنوری کے بعد سے سائیڈ لائن ہیں ، کورونا وائرس بحران کی وجہ سے متاثر نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رشفورڈ ایف اے کپ میں وولفز کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں ، جس کے بعد وہ بقیہ سیزن کے لئے باہر ہو گئے ، تاہم وباء کی وجہ سے کم ازکم 30اپریل تک پریمیئر لیگ سیزن ملتوی ہو چکا ہے ، رشفورڈ کے پاس موقع ہے کہ اگر سیزن دوبارہ شروع ہوتا ہے تو وہ ایکشن میں واپس آ سکتے ہیں ۔

رشفورڈ نے سکائی سپورٹس نیوز کو ہفتے کے روز بتایا کہ میں کافی زیادہ بہتر محسوس کررہا ہوں آنیوالے ایک دو دنوں میں میرا ایک اور سکین ہو گا جس کے بعد صورتحال سامنے آئے گی لیکن میں دو تین ہفتے پہلے کے مقابلے میں 10گنا زائد بہتر محسوس کرتا ہوں ، میرے لئے چند دنوں کی بات ہے کہ ٹریننگ یا ٹیم کے ساتھ میچز کھیلنے کے لئے واپس آسکتا ہوں۔میں بہت بہتر حالت میں ہوں اور دو ماہ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ جس طرح سے چیزیں مثبت انداز میں آگے بڑھی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 22:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :