پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے صدرسید اظہر شاہ کا سکواش کے سابق عظیم کھلاڑی اور چار بار کے برٹش اوپن چیمپین اعظم خان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

اتوار 29 مارچ 2020 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے صدرسید اظہر شاہ نے سکواش کے سابق عظیم کھلاڑی اور چار بار کے برٹش اوپن چیمپین اعظم خان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے . اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فر ماء ی. انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک درخشاں ستارہ تھے جنہوں نے قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں 1959 سے 1962 تک برٹش اوپن جیت کرعالمی سطح پر پاکستان کو شناحت دی. انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے نہ صرف خود پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ انکے بیٹے واصل خان اور پوتی کارلا خان نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائنددگی کی اور ملک کے لئے اعزازات جیتے ہیں . واضح رہے کہ ہاشم خان ان کے بڑے بھائی تھے، جنہوں نے اس کھیل میں اعظم خان کو متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

اعظم خان اور ہاشم خان کے درمیان 1954, 1955 اور 1958 برٹش اوپن کے فائنلز میں مقابلہ ہوا لیکن جیت ان کے بڑے بھائی کے حق میں رہی لیکن اس کے بعد اپنے کھیل میں مہارت کے باعث وہ 1959 سے 1962 تک مسلسل چار برٹش اوپن ٹائٹل اور 1962 میں یو ایس اوپن جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 29/03/2020 - 11:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :