پی سی بی کا اعظم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 29 مارچ 2020 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈری اسکواش پلیئر اعظم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی سی نے بتایا کہ چار مرتبہ کے برٹش اوپن چمپئن اعظم خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی نے اعظم خان کے انتقال پر اٴْن کے خاندان اور دوستوں سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ اسکواش لیجنڈ اعظم خان 95 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔ گزشتہ ہفتے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اعظم خان لیجنڈ جہانگیر خان کے والد روشن خان کے سیکنڈ کزن تھے۔ پشاور کے علاقے نواکلی سے تعلق رکھنے والے اعظم خان نے 1959 سے 1962 کے دوران چار بار برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/03/2020 - 16:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :