دوبارہ کبھی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دوں گا:ڈین جونز
فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں: گفتگو
ذیشان مہتاب اتوار 29 مارچ 2020 16:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مارچ2020ء) سابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دوں گا، یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ماضی میں اپلائی کیا تاہم دال نہ گل سکی تھی۔ ایک سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان بہتر نتائج کیلئے نوجوان بیٹسمین سے پی ایس ایل کے دوران بات ہوتی رہی، میں نے انھیں بتایاکہ مختلف ٹیموں کی قوت کو دیکھتے ہوئے الگ الگ حکمت عملی اور کمبی نیشن کی ضرورت ہوگی۔
ڈین جونز نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک خاص کشش جبکہ حیدر علی کو رنز کیلیے مومینٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی اور فٹنس کے سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ اوپنر کو معلوم ہے کہ میں ان سے کس معیار کی توقع کررہا ہوں،وہ سخت محنت کرتے ہوئے ٹریننگ کی ویڈیوز مسلسل مجھے بھجوا رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 29/03/2020 - 16:06:51
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے