گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے کر لیا گیا

باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے آل انگلینڈ اینڈ ٹینس حکام کے اجلاس میں کیا جائے گا

پیر 30 مارچ 2020 18:48

گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے کر لیا گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) رواں سال 29 جون سے 12جولائی تک کھیلا جانے والا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساںادارے نے جرمن ٹینس آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے آل انگلینڈ اینڈ ٹینس حکام کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔جرمن آفیشل کے مطابق موجودہ حالات میں بند دروازوں کے پیچھے ٹینس مقابلے بھی کروانا مناسب نہیںاور ایونٹ منسوخ کرنا ہی بہترین آپشن ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فرنچ اوپن بھی مئی کے بجاے ستمبر میں کروانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2020 - 18:48:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :