ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے متاثر

پیر 30 مارچ 2020 21:56

ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے متاثر
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فٹبالر کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ منفی ا?ئے ہیں۔

(جاری ہے)

46 سالہ رشدی نے سال 2002 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک اموات کی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ترکی میں 131 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 9 ہزار 217 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2020 - 21:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :