اظہر علی کا وزیر اعظم کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

مشکل وقت میں صاحبِ استطاعت افراد کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پیش پیش ہونا چاہئے، ٹیسٹ کپتان

منگل 31 مارچ 2020 13:53

اظہر علی کا وزیر اعظم کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ 10 لاکھ پاکستانی روپے کا کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیں گے۔اظہر علی نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں صاحبِ استطاعت افراد کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پیش پیش ہونا چاہئے۔اپنے پیغام کے آخر میں اظہر علی نے لکھا کہ اللّہ ہمیں معاف فرمائے اور ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 13:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :