زلمی فاونڈیشن کیجانب سے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ عطیہ کا اعلان

منگل 31 مارچ 2020 13:49

زلمی فاونڈیشن کیجانب سے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ عطیہ کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مارچ2020ء) پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ جمع کرائیں گے، جاوید آفریدی نے کہا کہ پوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریگا ، اس کے ساتھ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطیں تدابیر اختیار کریں۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے خلاف آگہی کے لیے مہم بھی جاری ہے جس کے تحت جہاں زلمی اسٹار کرکٹرز نے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں وہیں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اردو۔ انگریزی، سندھی اور پشتوع زبان میں آگہی مہم بھی کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 13:49:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :