دیگر کھیلوں کی طرح کورونا وائرس کی وباء کے باعث ٹینس کی بھی تمام قومی اور بین الاقومی سرگرمیاں معطل

منگل 31 مارچ 2020 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل الرحمان نے کہا ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح کورونا وائرس کی وبائ کے باعث ٹینس کی بھی تمام قومی اور بین الاقومی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وبائی بیماری کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اپنے تمام ٹینس کے ایونٹس کو منعقد کروانے سے روک دیا ہے جبکہ پاکستان میں پہلے ہی ٹینس کی تمام سرگرمیوں کو روک دیا گیا تھا۔

کرنل (ر) گل الرحمان نے عوام اور کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے اور کہا کہ عوام اپنے گھروں سے بے جا باہر نہ نکلیں اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں ہی فزیکل فٹنس کیلئے پریکٹس کریں۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 15:45:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :