پی ایس ایل فائیو کے مناسب اختتام کیلئے فرنچائز کی رائے منقسم

پی سی بی حکام حالات کی بہتری کے بعد نومبر میں میچوں کا انعقاد کرانا چاہتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 31 مارچ 2020 16:11

پی ایس ایل فائیو کے مناسب اختتام کیلئے فرنچائز کی رائے منقسم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ2020ء ) پاکستان سپرلیگ سیزن پانچ کے مناسب اختتام کیلئے فرنچائز کی منقسم رائے کی وجہ سے سیمی فائنل اور فائنل کا انعقاد پی سی بی حکام کیلئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جو آئندہ چند ماہ میں حالات کی بہتری کے بعد نومبر میں باقی میچوں کا انعقاد کرانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ای فائیو کے مناسب انداز سے اختتام کیلئے سوچ و بچار کا سلسلہ جاری ہے اور پی سی بی نے حالات کی بہتری کے بعد نومبر میں پی ایس ایل فائیو کے باقی میچوں کا انعقاد ممکن بنانے کا ارادہ کیا ہے لیکن اس حوالے سے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ محض تین دن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور16 غیر ملکی پلیئرز کو یکجا کیسے کیا جائے ۔

پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر منتظمین مناسب ونڈو تلاش نہ کر سکیں تو گروپ مرحلے کی ٹاپ ٹیم کو ایونٹ کا فاتح قرار دیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد اور فرنچائز مالک عالمگیر ترین بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کو گروپ مرحلے میں سرفہرست ہونے کے تحت سیزن پانچ کا فاتح قرار دیا جائے اور پی سی بی باقی میچوں کو ری شیڈول نہ کرے تاہم پہلی مرتبہ پلے آف میں پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے حکام یکسر مختلف سوچ رکھتے ہیں جن کا خیال ہے کہ جب بھی ممکن ہو باقی میچوں کا انعقاد کرایا جائے تاکہ فاتح کا باقاعدہ مقابلے کے بعد درست انداز سے فیصلہ ہو سکے ۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 16:11:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :