پی سی بی کی عمر اکمل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق

پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ اسے عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہے

منگل 31 مارچ 2020 20:17

پی سی بی کی عمر اکمل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ اسے عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر17 مارچ کو چارج کیا تھا۔
پی سی بی عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل اختیار کرے گا۔اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 20:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :