ثانیہ نے متاثرہ خاندانوں کیلئے سوا کروڑ روپے جمع کرلیے

منگل 31 مارچ 2020 23:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں کے لیے سوا کروڑ روپے جمع کرلیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بتایاکہ چندروز قبل میں نے عوام سے ضرورت مندوں کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی تھی، ایک ہفتے میں سوا کروڑ روپے کی رقم جمع ہوئی جس سے ایک لاکھ خاندانوں کی داد رسی کرنے میں کامیاب ہوئے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو ضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے علاوہ دنیا بھر میں کھلاڑی، اداکار اور اہم شخصیات بھی عوام ک مشکلات کے حل کے لیے میدان میں موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 23:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :