ورلڈ موٹر سپورٹ کونسل نے فارمولا ون کو2022 میں دوڑوں کے لیے نئی گاڑیوں کی تیاریوں سے روک دیا

بدھ 1 اپریل 2020 11:20

پیرس ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ورلڈ موٹر سپورٹ کونسل نے فارمولا ون کی ٹیموں کو2022 میں دوڑوں کے لئے اس سال نئی گاڑیوں کی تیاریوں سے روک دیا۔

(جاری ہے)

فارمولا ون اتھارٹی (ایف آئی ای) سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ موٹر سپورٹ کونسل نے کورونا وائرس کی وباء سے دنیا میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں فارمولا ون کی ٹیموں رواں سال کے لئے کو 2022 میں چمپیئن شپ کے لئے نئی گاڑیوں اور ڈرائیورزکی تیاریوں سے روک دیا ہے کیونکہ رواں سیزن میں حالات کے باعث فارمولا ون کے لئے جدید اور اپ گریڈ کاروں کی تیاری کے لئے خاطر خواہ آمدنی اکھٹی نہ ہو سکے گی۔

فارمولا ون کے تحت حالیہ سیزن کی پہلی آٹھ گرینڈز پریکس ریسز پہلے ہی ملتوی کر دی گئی ہیں جبکہ کل 22 ریسوں کی تعداد کم کر کے 15کیے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 11:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :