وہ گیند جو 9 سال بعد بھی پوری دنیا کو یاد ہے

ورلڈ کپ2011ء سیمی فائنل میں سعید اجمل کی گیند پر آئوٹ قرار پانیوالے سچن ٹنڈولکر ریویو پر بچ نکلے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 اپریل 2020 12:47

وہ گیند جو 9 سال بعد بھی پوری دنیا کو یاد ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2020ء ) پاک بھارت میچ کے دوران سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تاہم ہاک آئی کے ذریعے جب ری پلے کیا گیا تو امپائرز کی طویل مشاورت کے بعد سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔ 31 مارچ 2011ء کو پاکستان اور بھارت کےمابین دوسرے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سعید اجمل کی گیند پر مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے لیکن جدید ٹیکنالوجی ہاک آئی کے ذریعے گیند کا ری پلے کیا گیا تو سچن ٹنڈولکر ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے، ہاک آئی ری پلے میں گیند وکٹ کے قریب سے جاتی دکھائی دی۔

سعید اجمل اور سچن ٹنڈولکر کا یہ آؤٹ اور پھر ناٹ آؤٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں امپائر کے فوری فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ہاک آئی نے سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا اور امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ۔

(جاری ہے)

اس گیند کے فیصلے سے متعلق طویل بحث سوشل میڈیا پر بھی چلی۔ کچھ نے آؤٹ کو درست قرار دیا جب کہ کچھ اس کی مخالفت میں بھی میدان میں اترے۔سعید اجمل کا آج بھی خیال ہے کہ سچن ٹنڈولکر آئوٹ تھے۔ سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا کا بھی ماننا ہے کہ سچن ٹنڈولکر ایل بی ڈبلیو آئوٹ تھے اور ہاک آئی کی یہ غلطی پاکستان کو بھاری پڑی ۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 12:47:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :