برازیل میں 2 فٹبال اسٹیڈیمز اسپتال میں تبدیل

بدھ 1 اپریل 2020 21:41

برازیل میں 2 فٹبال اسٹیڈیمز اسپتال میں تبدیل
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) برازیل میں فٹ بال کے دو بڑے اسٹیڈیمز کو کورونا وائرس اسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل نے کورونا کرائسز سے نمٹنے کیلئے دو فٹ بال اسٹیڈیمز کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کردیا۔ریوڈی جنیرو کے تاریخی مارکانا اسٹیڈیم اور سائوپالو اسٹیڈیم میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہوگا۔واضح رہے کہ تاریخی مارکانا اسٹیڈیم 1950 ء اور2014 ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچزکی میزبانی کرچکا ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 21:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :