زیادہ سبزیاں کھاکر کسانوں کو مالی فائدہ پہنچائیں : شنیرا اکرم کا پیغام

بدھ 1 اپریل 2020 22:45

زیادہ سبزیاں کھاکر کسانوں کو مالی فائدہ پہنچائیں : شنیرا اکرم کا پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آج کل قرنطینہ کے دوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہوں لیکن کوشش کریں کہ بوریت ختم کرنے اور کھانے کے لیے کم سے کم جانوروں کو استعمال کریں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمیں اس وقت زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانا چاہئیں، سبزیاں سستی بھی ہیں اور ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہیں۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ زیادہ سبزیاں استعمال کرکے ہم اپنے کسانوں کی مالی مدد بھی کرسکیں گے۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 22:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :