ٹوکیو اولمپکس کائونٹ ڈائون کلاک کو ری سیٹ کردیاگیا

اولمپکس گیمز اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے

بدھ 1 اپریل 2020 23:23

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد میزبان ملک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کائونٹ ڈائون کلاک کو ری سیٹ کردیا گیا ، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں اب ساڑھے چار سو سے زائد دن باقی ہیں ، اولمپکس گیمز اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بھی کھیلوں کے دیگر ایونٹس کی طرح کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد اس کو اگلے سال کرانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد ٹوکیو میں نصب اولمپک کائونٹ ڈائون کو بھی ری سیٹ کردیا گیا ہے۔یہ کائونٹ ڈائون کلاک بتارہا ہے کہ اولمپکس میں اب ساڑھے چار سو زائد دن باقی رہ گئے ہیں، گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی2021 کو ہوگی۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 23:23:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :