وسیم اکرم شین وارن کی بیسٹ پاکستان الیون کے کپتان مقرر

وسیم اکرم بہترین سوئنگ کے مالک زبردست بولر تھے: شین وارن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 اپریل 2020 16:55

وسیم اکرم شین وارن کی بیسٹ پاکستان الیون کے کپتان مقرر
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2020ء ) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔ معروف لیگ سپنر نے پاکستان کے ان گیارہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف وہ کھیلے۔ ان کی منتخب کردہ پلینگ الیون میں عامر سہیل، سعید انور، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، وسیم اکرم. ثقلین مشتاق، مشتاق،احمد، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں۔

50 سالہ لیجنڈری لی سپنر شین وارن نے سعید انور کو ورلڈ کلا س اوپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاید سابق پاکستانی اوپنر کو اپنی ورلڈ الیون میں بھی شامل کرلیں، انہوں نے محمدیوسف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپن اور فاسٹ باولنگ کو بہترین طریقے سے کھیلتے تھے جب کہ یونس خان کی لمبی اننگز کھیلنے کی عادت بھی انہیں بہت پسند تھی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے انضمام الحق کو کئی مرتبہ آوٹ کیا لیکن وہ فاسٹ باولنگ کا شاندار کھلاڑی تھا اور پیسرز کی دل کھول کر دھلائی کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

شین وارن کے مطابق شعیب اختر جیسا تیز ترین بائولر نہیں پایا۔ وسیم اکرم بہترین سوئنگ کے مالک زبردست بولر تھے جب کہ وقار یونس اپنی ریورس سوئنگ اور یارکرز کے باعث انتہائی خطرناک باولر بنے۔                                                                                 
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 16:55:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :