کرونا وائرس کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تھرو بال کی سرگرمیوں کو روک دیا

اس وقت کھلاڑیوں اور عوام کی زندگیوں کو بچانا ہے اور نہ کے کھیلوں کو، اگر کھلاڑی ہونگے تو کھیل بھی ہوں گے، ظہیرعباس

جمعرات 2 اپریل 2020 17:54

کرونا وائرس کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تھرو بال کی سرگرمیوں کو روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) گلگت بلتستان تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ملک دیگر کے حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کرونا وائرس کے باعث تھرو بال کی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں اور عوام کی زندگیوں کو بچانا ہے اور نہ کے کھیلوں کو، اگر کھلاڑی ہونگے تو کھیل بھی ہوں گے، ظہیر عباس نے کہا کہ اس کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عالمی تھروبال فیڈریشن نے پہلے ہی دنیا میں دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل کی بھی تمام سرگرمیاں کو روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت جلد از جلد کرونا وائرس پر قابو پا لے گی اور عوام حکومت کی جانب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 17:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :