کھلاڑی اور عوام اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، قومی کوچ لیاقت علی

کھلاڑی گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء محفوظ رکھیں، اور اس میں ہی کھلاڑیوں اور پاکستان کی بقاء ہے، پیغام

جمعرات 2 اپریل 2020 17:54

کھلاڑی اور عوام اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، قومی کوچ لیاقت علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) بیڈمنٹن کے سینئر قومی کوچ لیاقت علی نے کہا ہے کہ کھلاڑی اور عوام اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے احتتاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام کیا۔ انہوں نے پاکستان کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے بتائی ہوئی احتتاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنے آپکو اور گھر والوں کو بچائیں۔

(جاری ہے)

آئی او سی کے کوالیفائڈ کوچ لیاقت علی نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے قومی ہیروز ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا ہے،کھلاڑی گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء محفوظ رکھیں، اور اس میں ہی کھلاڑیوں اور پاکستان کی بقاء ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ گھروں میں ہی رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وبائ ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 17:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :