کھلاڑی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دے، امہ لیلیٰ کلثوم رانا

کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں ،لڑنا ہے، کھلاڑی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں ، زیادہ سے زیادہ ہاتھ اور منہ دھوئیں، پیغام

جمعرات 2 اپریل 2020 17:54

کھلاڑی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دے، امہ لیلیٰ کلثوم رانا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) باسکٹ بال کی انٹرنیشنل کھلاڑی امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہاہے کہ کھلاڑی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ لڑنا ہے، کھلاڑی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ اور منہ دھوئیں تاکہ اس سے ہم جلد از جلد کرونا وائرس نجات پالیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کرونا وائرس کی وباء کے باعث ہمارے کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوچکے ہیں اور اس ہم اس کرونا وائرس کی وبا پر جلد قابو پاکر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 17:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :