کورونا،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا مستحق ایتھلیٹس کی مدد کا فیصلہ

موجودہ صورتحال کے سبب ایسوسی ایشن مستحق ایتھلیٹس کی فہرست تیار کررہی ہے ، صدرعارف حسن کا بیان

جمعرات 2 اپریل 2020 17:44

کورونا،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا مستحق ایتھلیٹس کی مدد کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے مٴْلک میں لاک ڈائون کے سبب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے مستحق ایتھلیٹس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے سبب ایسوسی ایشن مستحق ایتھلیٹس کی فہرست تیار کررہی ہے تاکہ اٴْن کی مدد کی جاسکے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کی آگاہی مہم بھی چلائے گی، اس کے علاوہ وفاقی اور لوکل گورنمنٹ کی تمام تر ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔عارف حسن نے بتایا کہ پی او اے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، اس کے علاوہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کام کرنے کے لیے رضاکاروں کی فہرست بھی بنائی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 17:44:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :