لاک ڈائون، جوکووچ نے گھر میں ٹینس کورٹ بنایا

نمبر ون کھلاڑی نے فرائی پین کو ریکٹ کے طور پر استعمال کیا ، صوفے اور کٴْشن کو نیٹ بنالیا

جمعرات 2 اپریل 2020 17:44

لاک ڈائون، جوکووچ نے گھر میں ٹینس کورٹ بنایا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) ٹینس کی دٴْنیا کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ نے لاک ڈائون کے دنوں میں گھر کے ایک حصیکو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ ان دنوں اسپین میں ہیں جہاں اٴْنہوں نے گھر کے ایک حصے کو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا، وہ اپنے دوست کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اٴْنہوں نے فرائی پین کو ریکٹ کے طور پر استعمال کیا جبکہ صوفے اور کٴْشن کو نیٹ بنالیا۔دوسری جانب انگلینڈ میں ایک دس سالہ بچے روکسانا ہولیٹ نے گھر کے آنگن میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیٹ بورڈ چمپئن شپ جیت لی۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 17:44:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :