پی ایچ اے نے 2020ء میں ہونے والی شجرکاری کا ٹارگٹ پورا کر لیا

جمعرات 2 اپریل 2020 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر لاہور زون 1 نے صرف 3 ماہ میں 2020 میں ہونے والی شجرکاری کا ٹارگٹ پورا کرلیا۔ ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد نے محدود وقت میں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے 52424 مختلف اقسام کے نئے پودے لگا کر ہیڈکواٹر رپورٹ کردی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان کی جانب سے 7 زونز کو 2020 شجرکاری کیلئے ہر زونز کو 50 ہزار مختلف اقسام کے درختوں کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

زون 1 کے کام کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور مظفر خان نے کہا کہ زون1 کے ڈائریکٹر جاوید حامد نے شجرکاری 2020 ء کا ٹارگیٹ 3 ماہ میں پورا کرکے دوسرے زونز کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔تین ماہ کے محدود وقت میں ٹارگیٹ پورا کرنے پر زون 1 کے ڈائریکٹر سمیت باغبان (مالی) مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زون 1 کی طرح اگر تمام زونز کام کریں تو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبائی دارالحکومت میں کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم میں اپنا ٹارگٹ قبل ازوقت پورا کرلے گی۔

پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے ٹارگٹ کے حصول کیلئے اپنی جامہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں۔بعدازاں زون 1 لگائے جانے والے پودوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ نیو یونیورسٹی روڈ پر املتاس 560 نئے پودے، علامہ اقبال ٹاؤن میں پلکن پھہوری 10 اور 200، گارڈن ٹاؤن زون 1 میں بوٹل برش 20 اور شہتوت 20، وحدت روڈ پر مسلم ٹاؤن پر جامن 1000 اور املتاس 200، کینال پر میں گل نشتر 11060، پکن پھہوری 3300، جامن 16000، کچنار 4400، شہتوت 200، املتاس 1325، مہوا 150، آم 2600، سکھ چین 300، پوٹاجن 300، پارکیسونیا 250، لیموں 6000 اور امردو کے 5000 ہزار پودے لگائے گئے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 21:59:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :