کھلاڑی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دیں، امہ لیلی کلثوم رانا

جمعرات 2 اپریل 2020 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) باسکٹ بال کی انٹرنیشنل کھلاڑی امہ لیلی کلثوم رانا نے کہاہے کہ کھلاڑی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام کیا، انہوں نے کہا کہ کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ لڑنا ہے، کھلاڑی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ اور منہ دھوئیں تاکہ اس سے ہم جلد از جلد کورونا وائرس نجات پالیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کورونا وائرس کی وباء کے باعث ہمارے کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوچکے ہیں اور اس ہم اس کورونا وائرس کی وباء پر جلد قابو پاکر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے،
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 22:50:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :